شمس آباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع حمید اللہ نگر میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے بتایا کہ 20 ڈبل بیڈ روم مکانات کے لیے 149 درخواستیں حاصل ہوئی تھی جس میں لکی ڈرا کے ذریعہ مکانات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ شمس آباد منڈل کے دیگر مواضعات میں بھی بہت جلد ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ بی آر ایس نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل عمل میں لائی جارہی ہے ۔ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ خوشحال ریاست بن رہی ہے ۔ تمام طبقات کے لیے فلاحی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر شمس آباد تحصیلدار سرینواس ریڈی ، منڈل پریشد صدر وجیہ اماں ، بی آر ایس منڈل صدر چندرا ریڈی ، وینکٹیش گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔