نئی دہلی۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے جذبے کی تعریف کی ہے جس نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کا جنازہ خود ہی شمشان گھاٹ تک پہنچایا۔مسٹر نائیڈو نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سب کو اس ڈاکٹر کی فرض شناسی سے تحریک لینی چاہئے ۔واضح رہے کہ مرنے والے کے جنازے کو انفیکشن کے خوف سے گاڑی کے ڈرائیور نے لے جانے سے انکار کردیا تھا۔
