نظام آباد :9؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کل شام ضلع کے آرڈی او ز ، ایم پی ڈی اوز ، اسپیشل آفیسر س کے ساتھ سیل کانفرنس کیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیہاتوں میں صفائی کیلئے خصوصی مہم شروع کی ہے لہذا صفائی کے کاموں کو باقاعدہ انجام دیں اور دیہاتوں میں شمشان گھاٹ ، کمپوز شیڈس کی تعمیر کو 30؍ جون تک شروع کریں اگر شروع نہ کرنے کی صورت میں سرپنچ اور عہدیداروں کو معطل کرنے کا انتباہ دیا مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیمات کی عمل آوری ناگزیر ہے اور 30؍ جون تک شمشان گھاٹ کمپوز شیڈو ں کے تعمیری کام شروع کریں ۔ تعمیر کیلئے ریت کا مسئلہ پیدا ہونے کی صورت میں متعلقہ آرڈی اوز اس مسئلہ کو حل کریں اور فنڈس کی قلت نہیں ہے لہذا اس مسئلہ کو خصوصی طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات کریں اور صفائی پروگرام کے تحت انجام دئیے جانے والے کاموں کو جلداز جلد مکمل کریں اس خصوص میں ضلع سطح کا ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اور جمعہ کے روز سے عہدیداروں کو تنقیح کیلئے دیہاتوں کو روانہ کیا جائیگا لہذا خالی مقامات پر پودوں کی صفائی اوردیگر کاموں کو مکمل کریں تنقیح کے موقع پر اگر ان شکایت ظاہر ہونے کی صورت میں کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ہریتا ہرم کیلئے گڑھوں کی کھدوائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو لاپرواہی برتنے کی صورت میں کارروائی کا انتباہ دیا ۔
