غازی آبا: اتر پردیش میں غازی آباد کے مراد آباد میں اتوار کو شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 12 افراد کی موت اور 28 زخمی ہوگئے ۔ ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح الصبح سے ہورہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے مراد نگر میں بامبامرگ پر واقع شمشان گھاٹ کی چھت اور دیوار گر گئی ۔