شملہ :ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے پر 3.6 تھی اور یہ جھٹکے شملہ میں شام کے وقت محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا احساس ہوتے ہی خوفزدہ لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل گئے۔ فی الحال اس زلزلہ سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ کا مرکز شملہ سے 10 کلو میٹر دور ہے۔