حیدرآباد23فروری(سیاست نیوز) کرناٹک کے شموگہ میں بجرنگ دل کارکن کے قتل کی واردات کیخلاف شہرحیدرآباد میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے مشعل ریلی نکالی جس کا آغاز کل شب وی ایچ پی کے کوٹھی میں واقع دفتر سے ہوا۔ دوسری طرف راجندر نگر کے علاقہ عطاپور شیواجی نگر میں بھی اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بجرنگ دل کے کارکنوں نے مشعل ریالی نکالی اور مین روڈ پر آکر اشتعال انگیز نعرہ بازی کی۔ جواب میں راستہ سے گذرنے والے دوسرے فرقوں کے افراد نے بھی نعرے لگائے جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی اور تصادم ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے دونوں فرقوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ب