ممبئی: شیو سینا کے کارکن اور حامی ریاست کے 100 سے زیادہ مندروں میں ایکناتھ شنڈے کے وزیراعلی بننے کیلئے پوجا کر رہے ہیں کہ وہ مہایوتی کی حکومت میں وزیر اعلیٰ رہیں جو مہاراشٹر میں دوبارہ قائم ہونے والی ہے۔ انتخابات میں مہایوتی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے تین دن بعد بھی یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ شنڈے وزیر اعلیٰ رہیں گے یا ان کی جگہ دیویندر فڈنویس لیں گے، جنہوں نے بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔
مہاراشٹر کے 100 سے زیادہ مندروں میں پجاری ہون اور پوجا کر رہے ہیں۔