نیویارک۔ 5 ڈسمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے غزہ میںجاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دے دیا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمہ کیلئے شروع کیا گیا لیکن غزہ کو تباہ کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کو مارا گیا، غزہ میں کی جانے والی فوجی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ان کارروائیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے طریقہ کار میں خرابی ہے اور ایسے شواہد موجود ہیں اور یقین کیا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔