سوچی ۔فارمولا ون سیزن کی روسی گراں پری بوٹاس نے جیت لی لیکن اس دوران لوئی ہملٹن کو مائیکل شوماکرکے 91 ریسز جیتنے کا ریکارڈ برابرکرنے کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا وہ اس مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہے۔سوچی میں منعقدہ فورمولا ون ریس میں سب کی نظریں لوئی ہملٹن پر تھیں جنہوں نے پول پوزیشن سیمقابلہ شروع کیا۔ ہملٹن فورمولا ون گریٹ مائیکل شوماکر کو91 ریسز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے صرف ایک فتح درکار تھی لیکن بدقسمتی سے وہ دوڑ پراپنی گرفت نہ رکھ سکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔والٹیری بوٹاس نے مقررہ فاصلہ 1:34.03 میں طے کیا اور پہلا مقام حاصل کیا۔ میکس ورسٹاپن دوسرے نمبر پر رہے۔