شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس میاں پور کے مطابق 29 سالہ سوجنیا جو میاں پور علاقہ کے ساکن بھرت کمار کی بیوی تھی اس خاتون نے کل صبح نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوجنیا کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی دو لڑکیاں ہیں ۔ گذشتہ چند ماہ سے شوہر اور سسرالی رشتہ دار اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شدید ہراساں و پریشان کررہے تھے جس سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کرلی ۔۔ ع