شوہر سے بیزار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) اپنی پسند سے شادی کرنے والی خاتون نے شوہر سے تنگ آکر خودکشی کرلی جو شوہر سے بے زار ہوگئی تھی۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ مانسا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے مطابق مانسا پیر زادی گوڑہ علاقہ کے ساکن یعقوب کی بیوی تھی۔ مانسا نے چار سال قبل یعقوب سے لو میریج کی تھی۔ شادی کے چند عرصہ بعد یعقوب مانسا کو پریشان کرنے لگا تھا اور شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا۔ ہر دن شراب کے نشہ میں یعقوب مانسا کو شدید پریشان کررہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع