شوہر سے جھگڑے کے بعد شرابی بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) نشہ کے بعد جھگڑا کرنے والی خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ادی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 45 سالہ خاتون کویتا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کویتا ترکایمجل علاقہ کے ساکن کنڈل ریڈی کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی ایک کمپنی میں مزدوری کرتے تھے ۔ کویتا شراب کے نشہ کی عادی تھی اور کثرت سے شراب نوشی کرتی تھی ۔ اکثر یہ خاتون نشہ کے بعد جھگڑا کرتی تھی ۔ اس کی ان حرکتوں سے شوہر پریشان تھا ۔ کل جھگڑا کرنے کے بعد اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ع