نئی دہلی۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے خواتین نے چہارشنبہ کو ہریانہ پولیس کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے اس واقعہ میں کی جانے والی کارروائی کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے جس میں ایک عورت کو اس کے شوہر نے تین طلاق دینے کے بعد جسمانی طور پر زدوکوب کرتے ہوئے گھر سے نکال دیا تھا۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ ریکھا شرما نے ڈی جی پی منوج یادو کے نام پر نوٹس میں کہا کہ اس واقعہ پر سخت صدمہ ہوا ہے اور گہری تشویش ہے۔ اس کمیشن نے میڈیا کی ایک اور خبر کے بارے میں اڈیشہ پولیس کو بھی ایسے ہی ایک مسئلہ پر جس میں ایک نوجوان جوڑے کا سر مونڈھ دیا گیا تھا، نوٹس روانہ کی ہے۔ اڈیشہ میں پیش آئے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن کی صدرنشین ریکھا شرما نے لکھا کہ یہ واقعہ انتہائی شرپسندانہ اور غیراخلاقی ہے جس سے عورت کے وقار کے تئیں بداحترامی کا اظہار ہوتا ہے۔ اس ضمن میں کی جانے والی اموات کی عاجلانہ طور پر کمیشن کو فراہمی کی ستائش کی گئی ہے۔
