حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی بے رخی اور میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات بیگم پیٹ اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 31 سالہ رضوانہ بیگم اور پولیس لائن بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن عبدالبشیر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ رضوانہ بیگم کا ان کے شوہر کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے ۔ جس سے خاتون تنگ آچکی تھی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 28سالہ بھاگیہ لکشمی جو پیشہ سے بیوٹیشن تھی ۔ وجئے نگر کالونی کے ساکن رمیش کی بیوی اور اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بھاگیہ لکشمی کی شادی سال 2013 میں ہوئی اور ان کی دو لڑکیاں ہیں ۔ گذشتہ تین سال سے شوہر سے الگ مائیکے میں رہتی تھی ۔ شوہر کی بے رخی اور لاپرواہی سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ع
لالہ گوڑہ میں سڑک حادثہ
طالب علم ہلاک
حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم فوت ہوگیا ۔ جو رات میں ساتھی کے ہمراہ بریانی کھانے گھر سے نکلا تھا ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 20 سالہ اے سائی ورون جو لالہ گوڑہ علاقہ کے ساکن بابو راؤ کا بیٹا تھا جو انجیئیرنگ کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ ورون اپنے ساتھی دیپک کے ہمراہ بریانی نوش کرنے گھر سے نکلا تھا ۔ تاہم موٹر سائیکل پر پٹرول ختم ہوگیا اور دونوں ساتھی تارناکہ گئے اور موٹر سائیکل میں پٹرول حاصل کرنے کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ بے قابو رفتار کے سبب موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور ورون حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ع