شوہر کی ہراسانی سے بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس حدود میں پیش آئے اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ جہاں 27 سالہ پرینکا نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پرینکا کماری میاں پور علاقہ کے ساکن سندیپ کی بیوی تھی۔ گذشتہ چھ ماہ سے اس کا شوہر کردار پر شبہ کرتے ہوئے اس خاتون کو ہراساں کررہا تھا اور وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ کردار پر شک کرتے ہوئے سندیپ ہر روز پرینکا سے جھگڑا کرتا تھا اور ان جھگڑوں سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔