شکاگو کے ٹاؤن شپ انتخابات میں دس ہندوستانی نژاد امریکی امیدوار

   

واشنگٹن : شکاگو علاقہ میں مقامی مجالس کے انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ ان میں دس امیدواروں جن میں ایک سابق کانگریشنل امیدوار اور ایک اعلیٰ ڈاکٹر بھی شامل ہیں، کا تعلق ہندوستان سے ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بیحد خواہاں ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ ان امیدواروں میں پانچ خواتین ہیں جسے نائب صدر امریکہ کملاہیریس کے اعلیٰ منصب پر فائز ہونے کا راست اثر کہا جارہا ہے جس سے خواتین کو بھی سیاسی میدان میں کچھ کر گزرنے کی تحریک ملی ہے۔ انتخابات 6 اپریل کو ہوں گے۔ پانچ خواتین میں واسوی چکا، میگھنابنسل، شویتااروڑہ، صوفاجین اور صباحیدر شامل ہیں جبکہ دیگر امیدواروں کے نام جتندر گونکر، ڈاکٹر سریش ریڈی، نمیش جانی، سید حسینی اور سمتیش شاہ ہیں۔