٭ کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو کو کورونا وائرس کے ایک مریض نے ایک ٹوئیٹر پیام دیا ہے۔ خاتون مریضہ نے حکومت اور صحت سے متعلق ایجنسیوں کی جانب سے اس کے اور ارکان خاندان کی موثر دیکھ بھال کیلئے حکومت کے ا قدامات کی ستائش کی ہے ۔ اس نے اپنے ٹوئیٹر میں اس بات کیلئے اظہار تشکر کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں ہیں، اٹلی ، چین یا ایران میں نہیں ہیں۔اس نے کہا کہ حکومت کا نظام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر طور پر کام کر رہا ہے ۔