شکست کی بجائے فتح کا جذبہ رکھتے ہیں، فرانسیسی صدرمیکرون

   

پیرس: فرانس کے صدرایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن کی مہم میں اپنی خواہش کے برخلاف دیر سے شامل ہوئے۔ جمعہ کے روز RTL ریڈیو کے ساتھ بات چیت میں میکرون نے کہا کہ وہ اس تاخیر کے باوجود ’’شکست کی بجائے فتح کے جذبے‘‘ سے سرشار ہیں۔ چند ہفتوں پہلے تک سمجھا جا رہا تھا کہ میکرون کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں تاہم وہ اب بھی سیکنڈ راؤنڈ پول میں آگے ہیں۔ ان کی مد مقابل لیڈر مارین لی پین کی مقبولیت میں بھی حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ میکرون نے چند روز قبل انتہائی دائیں بازو کی سیاست دان مارین لے پین پر تنقید کرتے ہوئے فرانسیسی معاشرے میں انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار بھی کیا۔