نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو کہا کہ ‘شکست کی مایوسی میں سنکی تماشے ‘ میں مصروف کانگریس نفرتی رنجش میں منفی غلامی کی یرغمال بن گئی ہے ۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ کانگریس قوم پرستوں کو دہشت گرد اور ملک دشمنوں کو قوم پرستوں کے طور پر سرٹیفکیٹ کا ایک ‘ملٹی نیشنل ڈسٹری بیوشن سینٹر’ بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں خاندان سے ان کی نفرت کانگریس کے لئے سیاسی مصیبت بنتی جا رہی ہے ۔ نقوی نے کہا کہ اپنے آنگن کی لڑائی کو اکھاڑے کا بحران ثابت کرنے کی کوشش کر رہی کانگریس کا اپنے گھر میں جھگڑے کا غصہ ای وی ایم پرنکال کر خود کو مطمئن کرنے کی کوشش کرنا عقلمندی نہیں ہے بلکہ تکبر ہے ۔