شکیرا کاہندوستان میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی

   

نئی دہلی ۔22؍مارچ ( ایجنسیز )گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا ہندوستان میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویک اینڈ پر شکیرا کے مداحوں کیلئے یہ افسوسناک خبر سامنے آئی جب ہندوستان میں ان کے کنسرٹس ملتوی کر دیے گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مداحوں، آرٹسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بھی کہا گیاکہ کنسرٹ کیلئے نئی تاریخیں تلاش کی جارہی ہیں۔