شہباز شریف کی صدر اردغان کیحلف برداری میں شرکت

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ہفتہ کے روز انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے اس دورے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کے عزم کی تجدید ہوگی۔ وزیراعظم، رجب طیب اردغان کو ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد دیں گے۔شہباز شریف صدر اردغان کو اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کے ہم آہنگی سے مضبوط ہوئے ہیں۔ قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لازوال رشتوں کی ایک واضح خصوصیت ہیں۔