شہباز نے کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے بات کی

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے قائدین سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ کابینہ کی تشکیل پر بات کی۔ شہباز نے پی پی پی لیڈر اور سابق صدر آصف علی زرداری ، صدرپی پی پی بلاول بھٹو ،پاکستان ڈیموکریٹک الائنز کے صدر اور جے یو آئی ایف سربراہ مولانا فضل الرحمن ،ایم کیو ایم ۔ پاکستان کے قائدین ،بی این پی ۔مینگل سربراہ سردار اختر مینگل ،بی اے پی کے پارلیمانی رہنما خالد مگسی،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگتی اور دیگر سے علحدہ ملاقاتیں کیں۔