اسلام آباد : پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہونے کی اطلاعات کے بعد حکام کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزارت داخلہ کو عمران خان کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو ہدایت دی کہ وہ پی ٹی آئی کے صدر کے حفاظتی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔وزیر داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ہوم سیکرٹریز اور چیف کمشنرز اور اسلام آباد کے پولیس چیف کو عمران خان کی سخت حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی خطوط بھیجے ہیں۔