تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس کے طلبا کیلئے بھی انتظامات
حیدرآباد 26 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) طلبا اور دوسرے خواہشمند افراد نے آج حیدرآباد اور تلنگانہ کے دوسرے مقامات پر سورج گہن کا مشاہدہ کیا ۔ جب سورج گہن انتہائی عروج پر پہونچا حیدرآباد اور تلنگانہ و آندھرا پردیش کے دوسرے بڑے شہروں اور مقامات کے عوام نے اس کا مشاہدہ کیاجب وہ ہلالی شکل میں آگیا تھا ۔ یہ نادر مظاہرہ صبح 9.31 بجے دیکھا گیا ۔ ڈائرکٹر پلانیٹری سوسائیٹی انڈیا ( حیدرآباد ) مسٹر این رگھونندن کمار نے یہ بات بتائی ۔ سورج گہن کا آغاز صبح 8.08 بجے ہوا اور اس کا اختتام 11.10 بجے ہوگیا ۔ پلانیٹری سوسائیٹی آف انڈیا کی جانب سے حیدرآباد بک فئیر کے اشتراک سے این ٹی آر اسٹیڈیم میں سورج گہن کے مشاہدہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ سورج گہن کے مشاہدہ کیلئے خصوصی تیار کردہ عینکیں گہن کا مشاہدہ کرنے کیلئے یہاں فراہم کی گئی تھیں۔ سوسائیٹی نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائیٹی کے اشتراک سے 216 تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکولس میں بھی سورج گہن کے مشاہدہ کا اہتمام کیا تھا ۔ یہ اسکول ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں کئی مقامات پر مندروں کو سورج گہن کے موقع پر بند کردیا
