شہر حیدرآباد میں کورونا ٹیکہ کی دوسری خوراک کیلئے خصوصی مہم

   

10 روزہ مہم کا چیف سکریٹری سومیش کمار نے معائنہ کیا، عوام سے بات چیت کی
حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے گریٹر حیدرآباد میں آج سے شروع ہوئے دوسرے ڈوز کوویڈ ویکسینیشن پروگرام کا راجندر نگر سرکل کے حدود میں واقع سن رائز ہوم کالونی میں قائم کردہ موبائیل ویکسین مرکز کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ محکمہ صحت کے سکریٹری ایس ایم رضوی کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار کے علاوہ دوسرے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ چیف سکریٹری نے ٹیکہ لینے والے عوام سے تبادلہ خیال کیا۔ سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ان سے تجاویز طلب کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری نے کہا کہ تاحال ریاست میں تین کروڑ عوام کو کورونا کے ٹیکے دے دیئے گئے ہیں اور ریاست میں کورونا کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ کورونا کی روک تھام کا ہتھیار صرف ویکسینیشن ہے۔ لہٰذا وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹیکہ لینے کے معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ کریں اور ہر بالغ شہری رضاکارانہ طور پر ٹیکہ لینے کیلئے آگے آئے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں تقریباً 90 فیصد عوام کو کورونا کے ٹیکے دیئے گئے ہیں۔ شہر حیدرآباد میں ٹیکہ اندازی کی مہم بالخصوص سیکنڈ ڈوز ویکسینیشن کیلئے 10 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 150 موبائیل وہیکلس کی جانب سے ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔ ہر دن 450 کالونیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر ٹیکہ اندازی مہم میں مزید چند دنوں کی توسیع دی جائے گی۔ ن