شہر میں 4 روزہ پلاسٹکس ایکسپو HIPLEX

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : جنوبی اور وسطی ہندوستان کے بڑے پلاسٹکس ایکسپو HIPLEX-2023 کا یہاں 4 تا 7 اگست ، ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ، ہائی ٹیک سٹی میں انعقاد ہوگا ۔ جس میں دنیا بھر سے 500 نمائش کنندگان شرکت کرتے ہوئے ان کے پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کریں گے ۔ اس چار روزہ نمائش کا اہتمام تلنگانہ اینڈ آندھرا پلاسٹکس مینوفکچررس اسوسی ایشن (TAAPMA) کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ اس اسوسی ایشن کے صدر ویمیلش گپتا نے بتایا کہ اس ایکسپو میں پروسیس مشنری ، پرنٹنگ اینڈ پیاکیجنگ ، خام میٹرئیلس ، مولڈس اینڈ ڈائی ، پوسٹ پروسیسنگ ایکوپمـنٹ ، کوالٹی ٹسٹنگ ایکوپمنـٹ ، فنشڈ پراڈکٹس اور آر اینڈ ڈی پراڈکٹس کی نمائش کی جائے گی ۔ اس نمائش کے انعقاد میں حکومت تلنگانہ تعاون کررہی ہے ۔۔