شہر میں آج اور کل بارش کی پیش قیاسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /11 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں جمعہ اور ہفتہ کو اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کے کمی کے نتیجہ میں ٹاملناڈو کے ساحلی علاقوں کے علاوہ آندھراپردیش کے جنوبی علاقوں میں اس کے شدت اختیار کرنے کا امکان ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے مطابق جمعہ کو شہر کے بیشتر مقامات پر 2.5 ملی میٹر کا 15.6 ملی میٹر بارش ہونے کاامکان ہے ۔ جبکہ ہفتہ کو 2.5 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے ۔ آئندہ 3 دنوں کیلئے شہر کا درجہ حرارت 30 اور 32 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 18 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔