شہر میں اتوار تک مطلع ابر آلود رہیگا ہلکی و تیز بارش کا بھی امکان

   

حیدرآباد۔ شہر میں جاریہ ہفتہ مطلع ابر آلود رہے گا اور اتوار تک شہر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے انتباہ میں کہا گیا کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع اور شہر میں آئندہ 3یوم میں مطلع ابر آلود رہے گا ‘ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے ۔ شہر میں دو یوم قبل موسلا دھار بارش کے بعد گذشتہ شب گھنٹہ بھر کی ہلکی و تیز بارش نے شہریوںکو مشکلات میں مبتلاء کردیا اور آئندہ 3یوم میں مزید بارش کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیش قیاسی کے بعد شہر و ریاست کے دیگر علاقوں میں مزید چوکسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عوام سے خواہش کی جا رہی ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں ۔ بارش کی پیش قیاسی کے بعد بلدیہ حیدرآباد کی نے بھی احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔