سکندرآباد میں جواہرات کی دکان کو لوٹ لیا گیا، 4 دھوکہ باز دو کیلو سونا لیکر فرار
حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) شہر میں آئی ٹی عہدیداروں کی کارروائی سے تاجرین میں بے چینی کے دوران نقلی آئی عہدیداروں نے ایک دوکان کو لوٹ لیا۔ سکندرآباد میں ایک جواہرات کی دوکان میں دھاوا کرکے اس دوکان سے 2 کیلو سونا لیکر فرار اختیار کرلی۔ فلمی انداز میں انجام دی گئی اس کارروائی سے پولیس حلقوں میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ سکندرآباد مونڈھا مارکٹ کے مصروف علاقہ ہریش گولڈ اسٹور کو لوٹ لیا گیا۔ فلمی انداز میں دوکاناں داخل ہوکر پہلے تلاشی لی گئی اور پھر اکاؤنٹس کی جانچ کے بعد دوکاندار کو لوٹ لیا گیا۔ سونے کی خریداری کے دستاویزات کی جانچ کی گئی۔ ان کی اس حرکت سے یہ حقیقی آئی ٹی عہدیدار ظاہر ہورہے تھے۔ بتایا جاتا ہیکہ سونے کے حساب کتاب اور ڈاکومنٹس میں خامی کی نشاندہی کرکے ان چار افراد نے 2 کیلو سونا حاصل کرلیا اور دوکان سے یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ دوبارہ اس سے رابطہ پیدا کیا جائے گا۔ نقلی عہدیداروں کی روانگی کے بعد دوکان مالک نے دیگر دوکانداروں سے اس کا تذکرہ کیا اور چوکس رہنے کا مشورہ دے رہا تھا کہ اس دوران چند دوکانداروں نے گولڈ اسٹور کے مالک کو بتایا کہ آئی ٹی عہدیدار اس طرح سے کارروائی نہیں کرتے پہلے انہیں نوٹس دی جاتی ہے اور پھر کارروائی ہوتی ہے۔ ساتھی دوکاندار کی بات پر دوکان مالک نے مونڈا مارکٹ پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور شکایت کردی۔ اطلاع کے بعد پولیس نے مقام واردات پہنچ کر جانچ کی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون چندانا رینی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہیکہ کل 6 افراد تھے جو واردات کے بعد سکندرآباد سے اپل کی جانب روانہ ہوئے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ سی سی کیمروں کی جانچ کے بعد 5 خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔ دوکان مالک مدھوکر بوار جو مہاراشٹرا کے شولاپور سے تعلق رکھتا ہے، نے 6 ماہ قبل مونڈا مارکٹ میں سونے کے زیورات کی دوکان کھولی تھی اور اب وہ آبائی مقام گیا تھا، جس وقت دوکان میں نقلی آئی ٹی عہدیداروں کا دھاوا ہوا، اس وقت دوکان میں تین افراد موجود تھے جو ملازم ہیں۔ اس دوران خود کو آئی ٹی عہدیدار بتاکر اپنے شناختی کارڈز دکھا کر 17 سونے کے بسکٹ 100 گرام پر مشتمل بسکٹوں کو لیکر فرار اختیار کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع