شہر میں امیت شاہ کی ریالی ملتوی

   

حیدرآباد۔/4 مارچ ، ( سیاست نیوز) شہریت ترمیمی قانون پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خطاب کیلئے حیدرآباد میں 15 مارچ کو منعقد ہونے والے ریالی ملتوی کردی گئی ہے۔ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے کیونکہ عوام کو پُرہجوم مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔