شہر میں بارش سے موسم خوشگوار

   

حیدرآباد ۔ 7 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں آج سہ پہر اور رات میں مختلف مقامات پر شدید و ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور عوام کو راحت ملی جو شدید گرمی سے پریشان تھے۔ کل رات بھی شہر کے مختلف حصوں میں بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے