بھاگیہ نگر گنیش اُتسو سمیتی کا فیصلہ ، چیف منسٹر آسام کو شرکت کی دعوت
حیدرآباد۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ گنیش وسرجن جلوس 2022 9 ستمبر جمعہ کو نکالا جائے گا اور اس موقع پر آسام کے چیف منسٹر ڈاکٹر ہیمانتا بسوا سرما مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر بھگونت راؤ جنرل سکریٹری بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی نے حکومت تلنگانہ کو گنیش مورتیوں کے حسین ساگر میں وسرجن سے روکنے پر انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیریت آباد کے بڑیگنیش کا وسرجن لازمی طور پر حسین ساگر میں ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دانستہ طور پر گنیش وسرجن کی تاریخ 9 ستمبر یعنی جمعہ مقرر کرنے سے متعلق غلط افواہیںگشت کررہیہیں۔ ڈاکٹر بھگونت راؤ نے کہا کہ حسین ساگر جھیل میں وسرجن کے لئے ہائی کورٹ کے امتناع کی آڑ میں ریاستی حکومت ہندوؤںکے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان کیا کہ بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کی جانب سے منگل کو بائیک ریالی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاکہ گنیش مورتیوںکاوسرجن حسین ساگر میں کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالا جاسکے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر کرناٹک اڑیپی سے وابستہ وشویشوا تیرتھا سوامی جی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ب