شہر میں سہ پہر کے وقت اچانک طوفانی بارش، عام زندگی مفلوج

,

   

نشیبی علاقوں میں پانی داخل، موسی رام برج ڈوب گیا ، کئی اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام، مزید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔7 ۔ستمبر۔(سیاست نیوز) دونوں شہرو ںکے بیشتر تمام علاقوں بالخصوص شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں آج سہ پہر سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔ اچانک طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موسی رام باغ برج ڈوب گیا جس سے علاقہ ٹریفک میں شدید خلل پڑا۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے نشیبی علاقوں میں چوکسی اختیار کرنے کے علاوہ خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ انتباہ کے مطابق شہریوں کو بھی چوکس رکھا جائے اور نشیبی علاقوں میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ دونوں شہروں میں بارش کے سبب شہر کی اہم سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی اور بعض علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔آج سہ پہر ہونے والی بارش کے دوران عطا پور۔ راجندر نگر سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث زائد از ایک گھنٹہ ٹریفک میں خلل پیدا ہوا جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہونے پر جی ایچ ایم سی کے ایمرجنسی عملہ نے پانی کی نکاسی کے اقدامات کئے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے جانے والے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ہلکی اور تیز بارش کے علاوہ مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ 48 گھنٹوں بعد دونوں شہروں کے بیشتر علاقوں اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں دوپہر کے بعد شروع ہونے والی بارش کے دوران محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع بالخصوص شہر حیدرآباد میں آئندہ 4یوم کے دوران بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ’زرد انتباہ ‘ جاری کیا اور 48 گھنٹوں بعد کے لئے ’عنبر انتباہ ‘ جار ی کردیا ہے۔بارش کے دوران پانی کی نکاسی کے علاوہ دیگر امور کی انجام دہی کرنے والے محکمہ جات کے عہدیدارو ںکو چوکسی اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع اور شہر میں بارش کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی جانے لگی ہے اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ 6تا8 یوم شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 22ڈگری یا 34 ڈگری ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔پڑوسی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں جاری موسلادھار بارش کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے شہر حیدرآباد میں بھی چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ خاص طور پر پرانے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جس کی وجہ سے گھریلو سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ م