شہر میں سیلاب ہے، سڑک میں مگرمچھ ہے، مگر پٹھان برادران نے کی لوگوں کی مدد

,

   

گجرات کا بڑودرہ شہراس وقت زبردست بارش کےسبب سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ شہرکے بڑے حصے میں پانی بھرا ہوا ہے اورعام زندگی کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔ ندیاں اور تالاب بھر گئے ہیں، اس کے سبب پانی رہائشی علاقوں میں گھس آیا اوراس کے سبب آبی مخلوق بھی شہرمیں آگئے ہیں۔ شہرکی سڑکوں پرمگرمچھ دیکھے گئے ہین اورانہیں نکالا جارہا ہے۔

ایسے وقت میں کرکٹریوسف پٹھان اورعرفان پٹھان لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ دونوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کےلئےکھانا اورروزمرہ کی ضرورت کی اشیا مہیا کرائی ہیں۔

یوسف پٹھان کی کئی تصویریں اورویڈیو سامنےآئے ہیں، جن میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرکھانا تقسیم کررہے ہیں۔ وہ لوگوں کوکھانا پروستے ہوئے بھی نظرآرہے ہیں۔ عرفان پٹھان بھی لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

عرفان پٹھان سےایک خاتون نے سوشل میڈیا پرمدد مانگی۔ اس نےکہا کہ بھاری بارش کے سبب لڑکیاں ہاسٹل میں پھنسی ہوئی ہیں اورکئی روزسےان کے پاس مناسب کھانا بھی نہیں ہے۔ اس نے یوسف پٹھان اورعرفان پٹھان دونوں کو ٹیگ کیا۔ عرفان نےفوراً جواب دیا اورمدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس کےبعد دو گھنٹوں میں لڑکیوں کے پاس مدد پہنچ گئی۔

پٹھان برادران ابھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، لیکن گھریلوکرکٹ میں سرگرم ہیں۔ یوسف پٹھان بڑودرہ کی طرف سےکھیلتے ہیں۔ ساتھ ہی آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد ٹیم میں شامل ہیں۔ وہیں عرفان پٹھان جموں وکشمیرٹیم کےساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھاری بارش کے سبب بڑودرہ سے ہوکربہنے والی وشومتری ندی شباب پر ہے۔ اس کےپانی کی سطح 28.15 فٹ ہے۔ دو دن پہلے یہ سطح 34.4 فٹ تھی۔ حالانکہ ابھی پانی کم ہورہا ہے، لیکن بارش ہورہی ہے۔ ہفتہ کوبھی شہرمیں کافی بارش ہوئی تھی۔ شہرکے کئی علاقے ابھی بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اوریہاں بجلی بھی غائب ہے۔ بارش کے سبب بجلی اورٹیلی فون لائنوں کوبھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی آرایف کی ٹیمیں راحت اوربچاو کاموں میں مصروف ہوئی ہیں۔

یہاں 24 گھنٹے میں تقریباً 500 ایم ایم بارش ہوئی تھی۔ سیلاب کے پانی کے ساتھ متوسط سائزکے 7 مگرمچھ بڑودرہ کے رہائشی علاقوں میں پہنچ گئے، جنہیں محکمہ جنگلات کے افسران نے دودنوں کے اندرپکڑلیا۔ بڑودرہ اورآس پاس کے علاقوں سے 5,700 سے زیادہ لوگوں کوباہرنکالا گیا ہے۔