۔700 ٹیموں نے تاحال 1.5 لاکھ مکانات کا سروے کیا ۔ علامات والوں میں کوویڈ کٹس تقسیم
حیدرآباد ۔ حکومت کی ہدایت پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں فیور سروے کیا جارہا ہے ۔ جس میں 20 تا 30 فیصد افراد میں کورونا کی علامتیں نظر آرہی ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے 700 ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے سروے کیاجارہا ہے۔ ہر ٹیم میں ایک اے ایم ایم ، آشا ورکر ، جی ایچ ایم سی کا ورکر شامل ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں تاحال 1.50 لاکھ گھروں کا سروے کیاگیا ہے۔ ہر گھر میں بخار ، سردی ، کھانسی کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ابھی تک 7 ہزار سے زائد عوام کو بخار ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ جن میں کورونا وباء کی علامتیں نظر آرہی ہیں ۔ انہیں کوویڈ کٹس فراہم کرتے ہوئے فوری ادویات شروع کرنے کا انہیں مشورہ دیتے ہوئے ہوم انسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے ہر بستی اور کالونی مںی یہ سروے کیا جارہا ہے ۔ جی ایچ ایمسی کے 30 سرکلس میں 20 لاکھ سے زیادہ مکانات ہیں ۔ ایک ماہ میں سروے مکمل ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضرورت محسوس ہونے پر ٹیموں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائیگا ۔ ہر ایک ٹیم کیلئے 500 مکانات میں سروے کرنے کا نشانہ مختص کیا گیا ہے ۔ یہ ٹیمیں تھرمل اسکریننگ کرتے ہوئے کورونا کی علامتیں نظر آنے والوں کو کوویڈ کٹس فراہم کی جارہی ہے ۔ اس کٹ میں کونسی گولیاں کب کھانا ہے ۔ اس کی تمام تفصیلات موجود ہے ۔ حکومت نے کورونا کی علامتیں رکھنے والوں کو گھروں تک محدود رکھتے ہوئے کوروناپر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مختلف امراض میں مبتلا افراد کو جن میں کورونا کی علامتیں موجود ہوں تو انہیں احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔ پانچ دن تک بخار کم نہ ہونے اور سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوں تو فوری ڈاکٹر سے ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ بخار میں مبتلا رہنے والوں کے ٹیلیفون نمبرات حاصل کرتے ہوئے ان کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے 250 بستی دواخانوں میں کورونا متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے ۔