شہر میں مانٹیسری واک کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 31 اگست (پریس نوٹ) مانٹیسری ٹریننگ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ (MTRT) اور اسوسی ایشن مانٹیسری انٹرنیشنل (AMI) کی جانب سے حیدرآباد میں 31 اگست کو ایک مانٹیسری واک کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا مقصد مانٹیسری طریقہ سے متعلق بیداری لاتا ہے اس ایونٹ میں شہر کے 20 مانٹیسری اسکولس کے تقریباً 300 بچوں اور بڑوں نے حصہ لیا۔ اس مانٹیسری واک کا اہتمام ڈاکٹر ماریہ مانٹیسری کے یوم پیدائش کی یاد اور مانٹیسری ٹریننگ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کے 40 سال کی تقریب منانے کے سلسلہ میں کیا گیا۔ یہ ایونٹ سنجیویا پارک، حسین ساگر پر منعقد ہوا جس کا آغاز ٹرسٹ سکریٹری ڈاکٹر اوشا نائیک کے ایک پیام سے ہوا جو اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائیں لیکن انہوں نے اس واک میں حصہ لینے پر تمام مانٹیسری اسکولس سے اظہارتشکر کیا۔ اس ایونٹ میں پارک کے اطراف ایک واک کا اہتمام کیا گیا جہاں اس میں حصہ لینے والوں نے گیت گائے، بیانرس اور پلے کارڈس تھامے ہوئے مانٹیسری فلاسفی اور اس کے فوائد کو نمایاں کیا اور تعلیم اور سماج پر ڈاکٹر مانٹیسری کے اثر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔