کہیں بھی بارش نہیں ہوئی ۔ تفریحی مقامات پر چہل پہل
حیدرآباد۔17اکٹوبر(سیاست نیوز) شہر میں آج مطلع ابر آلود رہا لیکن کہیں بھی بارش نہیں ہوئی ۔ مجموعی اعتبار سے موسم خوشگواررہا۔محکمہ موسمیات نے کل کہا تھا کہ شہر میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش ہوسکتی ہے لیکن بارش نہ ہونے اور مطلع صاف رہنے کے سبب شہریوں کو مشکلات کاسامنا نہیں کرنا پڑا۔دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں موسم خوشگوار ہونے کے سبب تفریحی مقامات پر چہل پہل دیکھی گئی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ خانگی ماہرین موسمیات نے کہا کہ 18 اکٹوبر کی شام سے موسم خوشگوار ہوگا اور 19اکٹوبر سے خشک موسم رہیگا۔ کہا گیا ہے کہ کئی اضلاع میں آئندہ 3یوم بارش ہوسکتی ہے جبکہ خانگی ماہرین موسمیات نے بارش کا امکان مسترد کردیا اور کہا کہ اگر تین یوم بعد کیرالہ میں بارش اور بادل کا رخ تلنگانہ کی طرف ہوتا ہے تو تلنگانہ اور آندھر اپردیش میں بارش ہوسکتی ہے لیکن آئندہ تین یوم میں کسی مقام پر بارش ہوتی بھی ہے تو ہلکی بونداباندی و سرد ہوائیں ہوسکتی ہیں لیکن موسلادھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔م