حیدرآباد : 10 جولائی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد علاقہ میں مفت پانی کی سربراہی اسکیم کے ساتھ اکوپنسی سرٹیفکیٹ ایک کانٹا بن گیا ہے۔ ہزاروں لوگ میٹرو پولیٹن سب اربن میونسپل سرکلس کے 200 مربع فیٹ کے اندر ہیں۔ ان سرکلس میں زیادہ تر عمارتیں 7 اپریل 2012ء کے بعد تعمیر کی گئی ہیں۔ تاہم محکمہ بلدی نظم و نسق نے حال میں رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ 20 ہزار لیٹر مفت پینے کے پانی کی سربراہی اسکیم کا اطلاق ان بلڈنگس کیلئے واٹر بورڈ کا جاری اکوپینسی سرٹیفکیٹ بروقت داخل کرنے پر ہی ہوگا لیکن اکوپنسی سرٹیفکیٹس جاری کرنے میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سست رفتاری کے ساتھ کام کررہا ہے۔ عہدیدار ان عمارتوں کے مکینوں کو سرٹیفکیٹس جاری کرنے میں کام تیزی کے ساتھ کررہے ہیں حالانکہ کئی لوگ اکوپینسی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے جی ایچ ایم سی فیلڈ آفسیس پہنچ رہے ہیں۔ اسی وقت میں واٹر بورڈ نے ڈسمبر 2020ء اور جون 2021ء کے درمیان صارفین کو واٹر بلز جاری کئے۔ یہ بلز ایک متوسط فیملی کیلئے تقریباً 5000 تا 10,000 روپئے کے درمیان میں ہیں۔ یہ ایک اضافی بوجھ بن گیا ہے جس سے صارفین کی دل کی دھڑکن بڑھ گئی ہے۔ اس لئے اس میں قواعد میں نرمی کی ضرورت ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں کوئی 10.80 لاکھ واٹر کینکشنس ہیں۔ ان میں تقریباً 8 لاکھ گھریلو ہیں اور مزید دو لاکھ کنکشنس سلمس سے متعلق ہیں۔ سلم کسٹمرس کو ماہانہ 20 ہزار لیٹر پانی کی اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے۔ اسی طرح مضافات کے ہزاروں لوگوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اکوپینسی سرٹیفکیٹ کے قطع نظر انہیں ڈومیسٹک نل کے پانی کے کنکشنس دیئے جائیں اور انہیں مفت پانی کی سربراہی اسکیم سے استفادہ کرنے کا واٹر میٹر لگاتے ہی اکوپینسی سرٹیفکیٹ کے بغیر اہل بنایا جائے۔ پراوین کمار، ڈائرکٹر، ریونیو ڈپارٹمنٹ، واٹر بورڈ نے کہا کہ ’’ہم مفت پانی کی سربراہی اسکیم پر عملدرآمد کرنے کیلئے محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے جاری کئے گئے رہنمایانہ خطوط پر عمل کررہے ہیں۔ اپریل 2012ء سے تعمیر کئے گئے عمارتوں کیلئے متعلقہ بلدیہ کا جاری کردہ مکان کی تعمیر کا اجازت نامہ اور تعمیری پلان واٹر بورڈ میں داخل کرنا ضروری ہے۔ محکمہ بلدی نظم و نسق نے کہا ہیکہ 7 اپریل 2012ء کے بعد تعمیر کردہ مکانات کیلئے اکوپینسی سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ اس اسکیم کیلئے ہر گھر میں واٹر میٹر کی تنصیب آدھار نمبر کو واٹر کنکشن نمبر سے مربوط کرنے کے بعد کی جائے گی‘‘۔
