شہر میں ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کے مسئلہ کو حل کرنے عہدیداروں کو جی ایچ ایم سی کمشنر کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کے بارے میں کارپوریٹرس اور عوام کی متعدد شکایتوں کے بعد جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے تاکہ حادثات کا تدارک ہو ۔ بالخصوص موسم بارش کے دوران جی ایچ ایم سی کمشنر نے کل ناکارہ اسٹریٹ لائٹس ، نالوں کی صفائی ، مچھروں کے مسئلہ اور ٹیکس وصولی پر ایڈیشنل اور زونل کمشنرس کے ساتھ ایک کانفرنس منعقد کی ۔ کارپوریٹرس اور عوام کی جانب سے ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کے بارے میں کی گئی شکایتوں کے بعد انہوں نے زونل کمشنرس کو اس مسئلہ کے سبب کی نشاندہی کے لیے ایوننگ فیلڈ ویزٹس کرنے اور انہیں موثر طور پر حل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ زونل اور ڈپٹی کمشنرس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ الیکٹریکل انجینئرس کے ساتھ شکایتوں کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کریں ۔۔