150 مقامات پر گاڑیوں کی تلاشی ۔ کمشنر پولیس بھی ایکشن میں
حیدرآباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ میں ایک جامع ناکہ بندی، ’آپریشن کوچ‘آج رات 10.30 بجے سے شروع کیا گیا۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے جو حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا جا رہا ہے۔ اس آپریشن میں 5,000 پولیس ملازمین بیک وقت 150 اہم مقامات پر سخت چیکنگ کریں گے۔ اس آپریشن کوچ کیلئے 10 ہائی ٹیک نائیٹ ویژن ڈرونس کو بھی استعمال کیا گیا ۔ خصوصی مہم میں قانون و نظم، ٹریفک اور ٹاسک فورس ونگز کے ساتھ آرمڈ ریزرو، بلیو کوٹس پارٹیاں اور گشتی ٹیمیں بھی شامل ہوئیں۔ پولیس کمشنر وی سی سجنار نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم بھرپور تعاون کریں۔ آپریشن کوچ کے موقع پر کمشنر پولیس نے ٹولی چوکی، سعیدآباد اور گلزار حوض اور شہر کے دیگر اہم علاقوں میں پہونچ کر شخصی طور پر گاڑیوں کی تلاشی میں حصہ لیا۔ ب