شہر میں کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ بے نقاب 7 سٹہ باز گرفتار ، نقد رقم و موبائیل فونس ضبط

   

حیدرآباد۔26 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ ہند۔پاک ٹی 20 ورلڈکپ میچ کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانہ پر وکٹ پر سٹہ بازی کا کاروبار چلایا جارہا تھا۔ بوئن پلی اور رام گوپال پیٹ میں ٹاسک فورس نے سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ پہلی کارروائی میں بوئن پلی میں امیتوج سنگھ ساکن سکندرآباد یاپرال اور اس کے ساتھیوں منو جونیجا ، سمرت جیت سنگھ ، چرن جوت سنگھ ، راج گاندھی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 4 ہزار نقد رقم ، موبائیل فونس ، ٹی وی سیٹ وغیرہ برآمد کرلئے ۔ ایک اور کارروائی میں رام گوپال پیٹ کے ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے روہیل للانی ساکن سندھی کالونی کو گرفتار کرلیا اور اس کے ساتھ سٹہ بازی میں مدد کرنے والے محمد اکرم اور رضوان پیرانی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس کے قبضہ سے نقد رقم ، موبائیل وغیرہ ضبط کرلئے گئے۔ ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے عابڈس پولیس کی مدد سے کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کرنے پر سبھاش جین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 52 ہزار نقد رقم برآمدکرلیا۔ ب