عوامی مقامات کو محفوظ بنانے کا منصوبہ ۔ بلدیہ و محکمہ صحت کو اختیار
حیدرآباد2 ڈسمبر(سیاست نیوز) کورونا وائرس کا ٹیکہ نہ لینے والے عوامی مقامات پر آزادانہ نہیں گھوم سکیں گے۔حکومت کا عوامی مقامات پر ویکسین پاسپورٹ کے لزوم کا منصوبہ ہے ۔ محکمہ صحت کی تجویز کے مطابق عوامی مقامات بالخصوص پارکس اور ریستوراں میں داخلہ کیلئے اب کورونا ٹیکہ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ محکمہ سے شہر اور اضلاع میں کورونا ٹیکہ نہ لینے والوں کو روکنے اقدامات کئے جائیں گے ۔ محکمہ صحت و بلدیہ کو ٹیکہ سرٹیفیکیٹ کی جانچ کا اختیار دیا جاسکتا ہے۔ دنیا میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی دہشت کے دوران کورونا سے نمٹنے کی کوشش کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کہا جا رہاہے کہ ٹیکہ نہ لینے والوں کو عوامی مقامات سے دور رکھنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے کیونکہ ماہرین کا کہناہے کہ ٹیکہ حاصل نہ کرنے والوں کو وائرس کے حملہ کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے ۔ وائرس کا شکار افراد اس کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں اسی لئے کورونا ٹیکہ حاصل نہ کرنے والوں کو عوامی مقامات بشمول پارکس اور ریستوراں وغیرہ میں داخلہ سے روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہاہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے محکمہ صحت کو ٹیکہ اندازی کے سرٹیفیکیٹ کی جانچ اور تنقیح کا اختیار دیا ہے ۔ حکومت کی منظوری ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ریاست بھر میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر س کو عوامی مقامات پر ٹیکہ اندازی سرٹیفیکیٹ کی جانچ کریں علاوہ ازیں مختلف مقامات پر ٹیکہ کی سہولتوں کے اقدامات کئے جائیں۔ ابھی یہ طئے نہیں ہوا ہے کہ ٹیکہ نہ لینے والوں کے تعلق سے کیا حکمت عملی رہے گی ۔ آیا ان پر جرمانہ عائدکیا جائے گا یا انہیں لازمی ٹیکہ اندازی کا حصہ بنایا جائے گا ۔م