حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) لوکیش کمار اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس جیتندر کی مشترکہ صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15 مئی کے بعد کسی سڑک کو توڑنے یا کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ زونل کمشنرس کو سڑکوں کی جامع دیکھ بھال پراجکٹ کے تحت کاموں کے لئے زونل کمشنرس کو اختیارات کی فراہمی، اسٹریٹ ونڈنگ زونس میں باقاعدگی پیدا کرنا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے فیصلے کئے گئے۔ ایڈیشنل ڈی جی پی نے کہاکہ 10,000 تنصیب شدہ کیمروں کو کمانڈ کنٹرول روم سے مربوط کیا جائے گا۔