شہر کے 11 اسمبلی حلقوں کیلئے مختلف وزراء کو ذمہ داریاں

   

حیدرآباد۔ گریٹر انتخابات کے سلسلہ میں برسراقتدار ٹی آر ایس نے شہر کے 11 اسمبلی حلقوں کیلئے مختلف وزراء کو انچارج مقرر کیا ہے۔ پرانے شہر کے اسمبلی حلقوں کیلئے وزراء کو ذمہ داری نہیں دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل بی نگر اسمبلی حلقہ کے لئے وزیر برقی جگدیش ریڈی، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ ( اپل )، ای راجندر، کے ایشور اور ملاریڈی ( ملکاجگیری ) ، پرشانت ریڈی ( قطب اللہ پور )، ہریش راؤ ( پٹن چیرو )، اندرا کرن ریڈی اور نرنجن ریڈی ( خیریت آباد ) ، جی کملاکر (جوبلی ہلز ) ، پی اجئے کمار ( کوکٹ پلی ) ، سرینواس یادو ( صنعت نگر ) ، سرینواس گوڑ ( مشیرآباد) اور محمود علی کو راجندر نگر اسمبلی حلقہ کی ذمہ داری دی گئی۔