شہر کے 146 پولیس انسپکٹران کے تبادلے ، تین معطل انسپکٹرس بحال اور پوسٹنگس

   

حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں بڑے پیمانے پر انسپکٹران پولیس کے تبادلہ عمل میں لائے گئے ہیں۔ کمشنر پولیس حیدرآباد ڈی جی پی سی وی آنند نے آج 146 انسپکٹروں پولیس کے تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے احکامات کو جاری کردیا اور تقریباً سبھی زونس میں اہم عہدوں پر فائز انسپکٹرس کو ہٹادیا گیا ہے اور نئے انسپکٹرس کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ تین انسپکٹر پولیس کی معطلی کو برخواست کرتے ہوئے انہیں پوسٹنگ دی گئی ہے۔ 146 انسپکٹران پولیس میں قابل ذکر خلیل پاشاہ کو سنٹرل زون ٹاسک فورس سے ہٹاکر کالاپتھر ایس ایم او کالاپتھر انسپکٹر آصف کو ٹریفک مجیب الرحمن کو اسپیشل برانچ سے ٹرافک ایڈمن محمد حفیظ چارمینار ڈی آئی سے عنبرپیٹ ڈی آئی شیخ ذاکر حسین ڈی آئی فلک نما محمد شاکر علی اسمبلی سیکوریٹی سے ایس ایم او مدھورا نگر نامپلی سے ایل نائڈو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں عثمانیہ یونیورسٹی مدھو راما کرشنا کو کاماٹی پورہ بی مہیش گوڑ شاہ علی بنڈہ روی کمار شاہ علی بنڈہ سے ڈی آئی عثمانیہ یونیورسٹی پروین کمار ٹریفک ایڈمن ای چالان سے بہادرپورہ روی کمار ٹریفک بوئن پلی سے رین بازار رمیش نایئک رین بازار سے ٹولی چوکی گروناتھ چندرائن گٹہ سے بنڈلہ گوڑہ ستیہ نارائنا بنڈلہ گوڑہ سے ڈی آئی لنگر حوض گوپی راؤ ڈی آئی رام گوپال پیٹ سے چندرائن گٹہ انجینیلو ملک پیٹ سے مادناپیٹ این آنند ٹریفک سیف آباد سے آصف نگر پرشوتم راؤ ٹریفک ایڈمن سے حبیب نگر وینکٹ راملو ٹریفک گوپال پورم سے لنگر حوض سرینواسلو فلم نگر سے گوشہ محل سنتوشم ٹریفک سے فلم نگر بی ابھیلاش ڈی پٹہ چبوترہ سے ٹپہ چبوترا ، پروین کمار جوبلی ہلز سے مانصاحب ٹینک پرشوتم مانصاحب ٹینک سے سی سی ایس رانجیت کمار گؤڑ ایس بی سے سنٹرل زون ٹاسک فورس چیرلہ یادیند ر ایس بی سے ٹاسک فورس ویسٹ زون اس طرح تقریباً شہر کے ہر زونس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی گئی ہے ۔ ع