شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : واٹر بورڈ کی جانب سے مانجیرا واٹر سپلائی فیز 2 میں کئے جارہے جنکشن کاموں اور پائپ لائن کے مرمتی کام کے باعث 19 اگست صبح 6 بجے سے 20 اگست رات 12 بجے تک مندرجہ ذیل علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی ۔ ان علاقوں میں ایرا گڈہ ، ایس آر نگر ، امیر پیٹ ، کے پی ایچ بی کالونی ، کوکٹ پلی ، موسیٰ پیٹ ، جگت گیری گٹہ ، آر سی پورم ، اشوک نگر ، میاں پور ، لنگم پلی ، چندا نگر ، دپتی سری نگر ، مدینہ گوڑہ ، بیرم گوڑہ اور امین پور شامل ہیں ۔۔