حیدرآباد : کرشنا فیس ۔2 جس سے حیدرآباد کو پانی سربراہ کیا جاتا ہے اس لائن پر جنکشن کا کام جاری ہے جس کے نتیجہ میں یہ مرمتی کام 24گھنٹوں تک ہوگا ۔ ہفتہ کی صبح 6بجے سے اتوار کو صبح 6بجے تک انجام دیئے جائیں گے جس کی وجہ اس پائپ سے مربوط علاقوں میں پانی کی سربراہی نہیں ہوگی ۔ یہ علاقے ہیں مہدی پٹنم ، کاروان ، لنگر حوض ، کاکتیہ نگر ، ہمایوں نگر ، تالہ گڈہ ، آصف نگر ، ایم ای ایس ، شیخ پیٹ ، ٹولی چوکی ، ملے پلی ، وجئے نگر کالونی ، سوجا گٹہ ، ضیا گوڑہ ، ریڈ ہلز ، سکریٹریٹ ، اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس ، الندہ ، حمایت نگر ، بدویل ، حیدر گوڑہ ، راجندر نگر ، اپرپلی ، سلیمان نگر ، ایم ایم پہاڑی ، عطا پور ، چنتل میٹ ، کشن باغ ، گندھن گوڑہ ، قسمت پور علاقوں میں پانی کی سربراہی نہیں ہوگی ۔