حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شنکر پلی کے قریب تین مقامات پر پائپ لائن کے مرمتی کام اور نقصان پہنچے پائیپس کی تبدیلی کے باعث حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے بعض علاقوں میں یکم جون صبح 6 تا 2 جون صبح 6 بجے تک پینے کے پانی کی سربراہی روک دی جائے گی ۔ واٹر بورڈ کے مطابق کئی ذخائر آب بشمول گنڈی پیٹ ، نارسنگی ، منی کونڈا ، کوکا پیٹ ، پپل گوڑہ ، چندا نگر ، حدا کالونی ، بی ایچ ای ایل ، تارا نگر ، گنگا رام ، لنگم پلی ، پاپی ریڈی کالونی ، نلہ گنٹلہ ، گوپن پلی ، گل مہر پارک ، نیتاجی نگر ، نہرو نگر ، تیلا پور ، چنتل بستی ، وجئے نگر کالونی اور ملے پلی کو پانی کی سربراہی نہیں ہوگی ۔۔