حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر افزائش مویشی سمکیات اور سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے آج اپنے آفس واقع مانصاحب ٹینک پر شہر سے متعلق ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں ارکان اسمبلی عنبر پیٹ و جوبلی ہلز کے علاوہ ارکان قانون ساز کونسل اور دیگر عہدیدار شامل تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقہ جات کے ترقیاتی فنڈس کو عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کے لیے استعمال کریں تاکہ عوامی مسائل جیسے کہ برقی ، قلت آب ، صاف صفائی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جانب بھر پور توجہ دی جاسکے اور عوامی پسماندگی کو دور کیا جاسکے ۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو ایسے علاقوں کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی جو نہایت ہی پسماندہ اور شہری ترقی سے محروم ہیں ۔ اس اجلاس میں بلدی عہدیداروں کے علاوہ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے ارکان اسمبلی موجود تھے ۔۔