حیدرآباد 13۔جون(سیاست نیوز) مانسون کی بارشوں کا سلسلہ شہر اور اطراف میں شدت اختیارکرتا جا رہاہے اور دونوں شہروں میں دن بھر مطلع ابرآلود رہا جبکہ وقفہ وقفہ سے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ۔ بیشتر اضلاع میں بارشوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں محض بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ۔عابڈس‘ لکڑی کا پل‘ نامپلی ‘ خیریت آباد‘ ٹینک بنڈ‘ بشیر باغ ‘ حمایت نگر ‘ سلطان بازار ‘ بیگم بازار ‘ کوٹھی و دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پرانے شہر کشن باغ‘ بہادرپورہ‘ پرانا پل‘ حسینی علم میں بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ 4یوم بھی دونوں شہروں کے موسم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ دویوم قبل نصف شب بارش سے شہر کے مغربی حصہ میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ 3